ایم اے فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن میڈم نگہت انوار کی سٹی میڈیا آفس آمد پر بھرپوراستقبال

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹاف رپورٹر ) ایم اے فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن میڈم نگہت انوار کی سٹی میڈیا آفس آمد پرعلاقہ مکینوں نے بھرپور استقبال کیا اور سی ای او سٹی میڈیا پاکستان محمد آصف حسین رانا نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا چیئرپرسن ایم اے فاؤنڈیشن میڈم نگہت انوار نے 329 رسالہ کی عوام کے مسائل سنے اور علاقہ مکینوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے۔ اسی موقع پر ہی ہینڈ پمپ لگوا کر اس کا افتتاح کیا اور بہت جلد علاقہ مکینوں کے لیے واٹر فلٹر لگوانے کا وعدہ بھی کیا اس موقع پر چیئرپرسن ایم اے فاؤنڈیشن میڈم نگہت انوار کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ ہر وقت غریب ، بے سہارا، بیوہ اور معذور افراد کی مددکے لیے کوشاںہے ۔ان مزید کہنا تھا کہ ادویات کی فراہمی، ضرورت مند خاندانوں کی مالی امداد، بے روز گا ربچوں کے لیے کاروبار، غریب بچیوں کی شادی جہیزکیلیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔ جہاں بھی میری ضروت پڑے میں حاظر ہوں ۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button