اسسٹنٹ کمشنر عابد شبیر لغاری کا غیر منظور شدہ کالونی کی تعمیر پر نوٹس

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عابد شبیر لغاری نے غیر منظور شدہ کالونی کی تعمیر پر نوٹس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر343 گ ب کی زرعی اراضی پر غیر قانونی طور پر بنائی گئی رہائشی کالونی پر اسسٹنٹ کمشنر نے عوامی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے ،جہاں انہوں نے سرکاری ریونیو ریکارڈ چیک کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر عابد شبیر لغاری نے کہا کہ قبضہ مافیا غیر منظور شدہ زرعی اراضی بغیر کسی این او سی کے کالونی بنا کر فروخت جاری تھی جس پر ضلع کونسل سے فوری طورپر جواب طلب کر لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی رہائشی کانونی میں سیوریج ، مسجد ،سڑک کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا۔جس پر فوری فروخت کو بند کردیا ہے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
3

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button