ڈپٹی کمشنروڈسٹرکٹ کلکٹر زاہد سہیل کی زیر صدارت ڈیجیٹل گرداوری بارے اجلاس منعقد

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنروڈسٹرکٹ کلکٹر زاہد سہیل کی زیر صدارت ڈیجیٹل گرداوری بارے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تحصیلدار، نائب تحصیلدارز اور ریونیو فیلڈ سٹاف نے شرکت کی،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے آج سے شروع ہونے والی ڈیجیٹل گرداوری کے حوالے سے ریونیو فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل گرداوری کو ٹائم لائن کے اندر سو فیصد مکمل کیا جائے۔تمام ریونیو سٹاف فیلڈ میں رہیں اور ڈیٹا کے درست اندراج کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل گرداوری ملکی ترقی و استحکام کی ضامن ہے،ڈیجیٹل گرداوری سے فرسودہ نظام کا خاتمہ ہو گا اور حقدار کو اس کا حق دلانے میں آسانی ہوگی، ڈیجیٹل گرداوری سے تعین قبضہ، تصرف اراضی اور زرعی اجناس کی پیداوار کا تخمینہ لگانے اور کسانوں کو کھاد کی فراہمی میں مدد ملے گی ۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button