منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری8ملزمان گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈ ی پی او ٹوبہ رانا شعیب محمود کی سربراہی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
(سرکل کمالیہ)۔ ڈی ایس پی کمالیہ احسان اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بھسی معہ ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب فروش ملزم فخر اقبال کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 180لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
(سرکل گوجرہ)۔ ڈی ایس پی گوجرہ احمد یار ترہانہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ انسپکٹر انور معہ خضر حیات اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے4ملزمان، خالد،مظہر،مقصود اور جہانگیر کو قابو کیا جن کے قبضہ سے3پسٹل30بور اور1کاربین 12بورمعہ گولیاں برآمد ہوئے۔دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے شراب فروش2 ملزمان،زین اور عبداللہ کو قابو کیا جن کے قبضہ سے 18لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ حاکم علی ایس آئی معہ ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم حنیف کو قابو کیا جس کے قبضہ سے20لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button