ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل کی سرپرستی میں ضلع بھر میں شجر کاری کا سلسلہ جاری ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آسف حسین رانا سے ) ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل کی سرپرستی میں ضلع بھر میں شجر کاری کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالہ سے پہلے مرحلہ ضلع بھر میں گرین بیلٹ ،پارکوں اور سرکاری اراضی پر شجر کاری کی جا رہی ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر زاہدسہیل نے رجانہ روڑ پر گرین بیلٹ کی تیاری کا جائزہ لینے کے لئے وزٹ کیا ۔اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل انور بیگ ،محکمہ جنگلات کے افسران بھی موجود تھے اور ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل  کا کہنا تھا کہ  ماحولیاتی آلودگی اور بڑھتی ہوئی موسمی تبدیلی سے بچنے کے لئے درخت لگانا نہایت ضروری ہے۔ اگر معاشرے کا ہر فرد اپنی سماجی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اس مہم میں حصہ لے تو سو فیصد شجر کاری مہم کو کامیابی سے ہمکنا ر کیا جا سکتا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ اپنے ماحول کو خوشگوار بنانے کا واحد حل زیادہ سے زیادہ شجر کاری ہے، اس تناظر میں صرف درخت لگانا ہی کافی نہیں بلکہ ان کی دیکھ بھال اور نشوونما کے لئے انہیں پانی دینا اور ان کی حفاظت بھی انتہائی ضروری ہے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے سستا آٹا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے مارکیٹ کا دورہ کیا اور وہاں موجود شہریوں سے سستے آٹے کی حکومتی نرخوں پر فراہمی بارے دریافت کیا۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button