کنٹرولر سول ڈیفنس/ڈپٹی کمشنرزاہد سہیل ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں ،شہریوں،صنعتی اداروں میں محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے ٹریننگ سیشن جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا ) کنٹرولر سول ڈیفنس/ڈپٹی کمشنرزاہد سہیل ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں ،شہریوں،صنعتی اداروں میں محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے ٹریننگ سیشن جاری ہیں۔ اس ضمن میں عام شہریوں،تعلیمی اداروں،صنعتی اداروں میں ایمرجنسیز سے نمبرآزما ہونے کی تربیت دی جارہی ہے۔اس ضمن میں سول ڈیفنس کے انسٹرکٹر حافظ شکیب کی سربراہی میں مقامی کالج میں طلباء میں بیسک فائر سیفٹی اور دیگر ایمرجنسیز کے حوالہ سے مفید لیکچرز دیئے۔انہوںنے کہا کہ ایسی آگاہی اور تربیتی ورکشاپ کاانعقاد کا مقصد لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اورہنگامی حالات کے باعث رونما ہونے والے حادثات کی روک تھام کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی احکامات کے تحت ٹریننگ سیشن کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے، ہنگامی حالات میں اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے سول ڈیفنس ٹریننگ سیشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے،

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button