وزیر اعلیٰ بنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے )وزیر اعلیٰ بنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کر رکھا ہے،جس میں گیارہ کروڑ کی لاگت سے ای خدمت سنٹر،پانچ سو تیرہ کروڑ روپے کی لاگت سے ٹراما سنٹر،گیارہ کروڑ کی لاگت سے تحصیل پیر محل کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی بلڈنگ کی تعمیر پر خرچ ہونگے جبکہ چک نمبر 288میں بیسک ہیلتھ یونٹ پر پانچ کروڑ روپے اس کے علاوہ صحت و ترقی کے اور بھی کئی منصوبہ جات شامل ہیں جن کو جلد وقت پر مکمل کر لیا جائیگا تاکہ عوام الناس ان پنجاب حکومت کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔ یہ بات وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی چوہدری عامر ندیم سدھونے ڈسٹرکٹ انفارمیشن محمد شہباز انصاری سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرچوہدری محمد اکبر سندھو آف 294گ ب،چوہدری علی اکبر آف 307گ ب ۔میاں قیصر آف 391ج ب، چوہدری عمران ندیم سدھو، سماجی رہنما محمد قمروش سدھو،چوہدری جاوید باجوہ اور ملک محمود ناصربھی موجود تھے۔ معاون خصوصی پنجاب چوہدری عامر ندیم سدھو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے ہمیشہ ہی سے عوامی فلاح کو اپنا شیوا سمجھا ہے، کسان دوست اور مزدور دوست ہونے کا ہمیشہ ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے اپنے سابقہ دور حکومت میں بھی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات کو فروغ دیا، جس میں ریسکیو ،کارڈیالوجی سنٹر، ہیپاٹائٹس ، میٹرک لیول تک مفت تعلیم شامل تھیں اور غریب کسانوں کیلئے آسان اقساط پر قرضہ جات، سستے اور اعلیٰ بیج اور فرٹیلائزرز پر سبسیڈیز شامل ہیں۔خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری عامر ندیم سدھو بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں بھی چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت اور عمران خان کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی طور پر انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جس میں سنت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر عمل کرتے ہوئے سکول و کالجز میں قرآن کی تعلیم کو بمعہ ترجمہ لازمی قرار دینا۔ سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی، صحت کارڈکی دوبارہ بحالی، احساس پروگرام کے تحت ضرورت مند خاندانوں کی مالی امداد، آبپاشی نظام میں اصلاحات و دیگر ترقیاتی پروگرامز شامل ہیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button