ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ اور مختلف شعبوں اورعلاج معالجہ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، جہاںپر انہوں نے مختلف شعبوں اور علاج معالجہ کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری سمیت فارمیسی میں ادویات کی دستیابی، مریضوں کا ریکارڈ، صفائی ستھرائی اورہسپتال کی مشینری کی ورکنگ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحت میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، محکمہ صحت کے افسران، ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف مریضو ں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کریں ، ان کے لواحقین کو مرض کی تشخیص اور علاج سے متعلق مکمل رہنمائی دیں۔انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ ڈیوٹی کے اوقات کار کے دوران اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ پنجاب حکومت معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے خطیر فنڈز خرچ کر رہی ہے، مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت کوہرگز برداشت نہیں کیا جائے گی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button