شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے نجی تعلیمی اداروں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ چو ہدری سعید احمد سعیدی

ٹو بہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے )صو بائی اسمبلی کے رکن چو ہدری سعید احمد سعیدی نے کہا ہے کہ شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے نجی تعلیمی اداروں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ، اور مذکورہ ادارے ملک میں فروغ تعلیم کیلئے اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کر رہے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجو کیشن محمد شریف احرار ،صدر ڈسٹر کٹ بار اصغر علی چوہدری ایڈ ووکیٹ ،صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی عامر حنیف ،نو منتخب ضلعی صدر میاں وحید انور کو کب ، تحصیل صدر عثمان حبیب ،محمد زبیر انور ،عرفان ظفر. سید عاقب رضا. سابق ضلعی صدر چوہدری جاوید اقبال، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر منظور احمد ناز، سینئر صحافی میاں زاہد پرویز، میاں عاطف سعید، رانا خالد محمود، ساجد مجید، زاہد مجید، میاں افتخار، چوہدری حارت علی جٹ ، ڈاکٹر اشفاق احمد اسد،حافظ عباس علی مرکزی صدر مصور ویلفئیر کونسل ، میاں محمد اکرم، مولانا منعم حسنین صدیقی ، حاجی فیاض احمد فیضی، مولانا شمس الزماں قادری اور پرائیویٹ اسکولز و کالج کے مالکان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ، چوہدری سعید احمد سعیدی نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے متعدد نجی تعلیمی اداروں کے ہو نہار طلبہ و طالبات نے حالیہ میٹرک امتحانات میں بھی بورڈ کی سطح پر نمایا ں پو زیشنیں حاصل کر کے اپنی علمی قابلیت کا لو ہا منوایا ہے ،جو مذکورہ اداروں کی شاندار تعلیمی کار کر دگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حصول کے بغیر قوموں کی تقدیربدلتی ہے نہ کوئی معاشرہ ترقی کر سکتا ہے ،جبکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے انہیں معاشرے کا بہترین فرد بنایا جا سکتا ہے ،تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ آج تک جس معاشرہ و قوم نے بھی ترقی کی وہ تعلیم کی بنیاد پر ہی کی ہے، لہذا آج انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے بچوں کو جدید زیور تعلیم سے آراستہ کرنا انتہائی ناگزیر ہے ،انہوں نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کااظہار کیا کہ وہ نجی تعلیمی اداروں کی فلاح وبہبود کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کی تعلیم وتربیت کا فریضہ ملی جذبہ سے سرشار ہو کر انجام دیں گے، کیونکہ آج کے نونہال پاک وطن کا تابناک مستقبل اور لازوال قیمتی سرمایہ ہیں، نو منتخب صدر میاں وحید انور کو کب ایڈ ووکیٹ نے اپنے خطاب میں ضلع بھر سے ایسو سی ایشن کے ممبران اور سابق عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم کیا کہ ایسوسی ایشن کے ممبران نے انہیں ضلعی صدر منتخب کر کے اپنے جس اعتماد کااظہار کیا ہے ،وہ اس پر پورا اترنے کیلئے کو ئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ،اور نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے کو ئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا ، مہمان خصوصی ایم پی اے چو ہدری سعید احمد سعیدی نے نو منتخب عہدیدران صدر میاں وحید انور کوکب، نائب صدر اصغر علی، جنرل سیکرٹری محمد احمد مغل، فناس سیکرٹری ڈاکٹر سہیل انجم گوندل سے ان کے عہدوں کا حلف لیا،اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران میں اسناد اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں ۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button