ممبر قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کی زیر صدارت ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت بارے جائزہ اجلاس منعقد

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے )ممبر قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کی زیر صدارت ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت بارے جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہواجس میں سابق صوبائی وزیر اور ممبر صوبائی اسمبلی آشفہ ریاض فتیانہ ، ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ احمد جواد سردار نے جاری ترقیاتی منصوبوںبارے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا کہ عوامی بھلائی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا محور ہے اور مربوط کوششوں سے اس ترقیاتی ایجنڈے کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا،موجودہ حکومت عوامی امنگوں کے مطابق وسیع تر عوامی مفادات میں اقدامات اٹھا رہی ہے تا کہ ترقی و خوشحالی ہر شہر ہر گائوں تک پہنچے اورپاکستان اجتماعی طور پر ترقی کرے۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور علاقائی تعمیر و ترقی کے امور میں مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جارہاہے۔اس ضمن میں آئندہ بھی ارکان اسمبلی سے گہرا رابطہ یقینی بنائیں گے تاکہ باہمی مشاورت سے دستیاب وسائل کو احسن اندازمیں بروئے کار لا کر عوامی خدمت کا اعلیٰ ترین معیار قائم کیا جا سکے۔ انہوںنے اس امر کا اظہار کیا کہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونے کا مقصد ضلع بھرمیں پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو پایائے تکمیل تک پہنچانا اور نئے منصوبوں کے آغاز کیلئے عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھانا ہے۔ سابقہ صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی آشفہ ریاض فتیانہ نے منعقدہ اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ترقی اولین ترجیحات ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ویژن کے تحت ضلعی سطح پر عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور اعلیٰ ومعیاری تعلیم فراہم کرنے، خستہ حال سڑکوں کی تعمیر و بحالی،صحت کے شعبہ میں جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل، نکاسی آب، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری سمیت ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے کوشاں ہیں بلکہ ان جاری سکیموں میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button