ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق کا ریسکیو 1122ٹوبہ ٹیک سنگھ آفس کا سرپرائز وزٹ

تفصیلات کے مطابق ( محمد آصف حسین رانا سے )سیکرٹری ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز)کی ہدایت پرپنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمداشفاق نے بروز جمعہ ریسکیو 1122ٹو بہ ٹیک سنگھ آفس کاسرپرائزوزٹ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122میاں فراز منیر نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمداشفاق کااستقبال کیا۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمداشفاق نے سیکرٹری ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز)کے ساتھ زوم میٹنگ اٹینڈ کی۔جس کے بعدریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمداشفاق نے ریسکیو 1122سٹاف کا ٹرن آوٹ،ڈسپلن،یونیفارم،حاضری اورسٹاف کا پروفیشنل ٹیسٹ لیا۔اس کے علاوہ ریسکیو 1122ٹوبہ آفس کی بلڈنگ، ریسکیو کنٹرول روم،میڈیسن سٹور،ان ہاوس ورکشاپ اور ایمرجنسی وہیکلز کی انسپکشن کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمداشفاق نے فیصل آباد ڈویژن میں ہونے والے مقابلہ جات کے لیے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں فراز منیرنے ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کارکردگی کے حوالے سے ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمداشفاق کو بریفنگ دی اور کہا کہ کہ ہم پر امید ہیں رواں سال کی طرح اس بار بھی مقابلوں میں جیت کے ساتھ واپس لوٹیں گے اور اپنے شہر ٹوبہ کا نام روشن کریں گے۔اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمداشفاق نے ریسکیو 1122ٹو بہ ٹیک سنگھ کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں فراز منیر،کنٹرول روم انچارج اخلاق احمد فاروقی،ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسر محمد مرسلین،ٹرانسپورٹ مینٹنیس انچارج وحیدانور،اکاونٹ آفیسر محمد فرحان، اسٹیشن کوارڈینٹرشبیر بدر،شفٹ انچارجز اورریسکیو 1122ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریسکیو 1122کا مقصد لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناناہے۔ قدرتی آفات و حادثات سے بچاؤحفاظتی تدابیر سے ہی ممکن ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ہمیں اپنا فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔بلاشبہ فرض شناس افراد کسی بھی مُلک کا قیمتی سرمایہ ہیں جس پر قوم کو فخر ہوتاہے۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمداشفاق نے دورہ کے دوران ریسکیو 1122ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کارکردگی کو سراہااور تسلی بخش قرار دیا۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button