صارفین کو اشیائے ضروریہ حکومتی کنٹرول ریٹس پر دستیابی کو سو فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر

2022ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے  )ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکانیزم کے تحت اقدامات کرکے صارفین کو اشیائے ضروریہ حکومتی کنٹرول ریٹس پر دستیابی کو سو فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے، سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا ہمارے فرائض میں شامل ہے اور اس ضمن میں مصنوعی مہنگائی اور اشیاءکے ریٹس میں بلاوجہ اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنرنے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مہنگائی کے خاتمہ اور قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کےلئے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی عمل جاری رکھیں، اشیائے خوردونوش کی سپلائی کا تسلسل برقرار رکھا جائے، اشیا کا مصنوعی بحران پیدا کرنیوالوں کیخلاف ایکشن جاری رکھا جائیگا، ناقص اور غیر معیاری اشیاءفروخت نہیں ہونے دیں گے۔ چوہدری محمد ارشد بھدر نے مزید کہا کہ سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ سبزیوں و پھلوں کی اعلی کوالٹی کو بھی یقینی بنانے کےلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button