اسکولوں میں کرکٹ کے فروغ کے لئے ٹورنامنٹ کا آغاز 28 ستمبر سے ہوگا ۔ ڈپٹی کمشنر

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشدبھدر نے کہا ہے حکومت پنجاب کی ہدایات پر اسکولوں میں کرکٹ کے فروغ کے لئے ٹورنامنٹ کا آغاز 28 ستمبر سے ہوگا جس میں اسکولز کی 8ٹیمیں حصہ لیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار حسین خان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ احمد جواد ،اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل یاسر رضوان ،اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ غلام مرتضیٰ،اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل عمر سرور ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل ، سی ای او ایجوکیشن اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشدبھدر نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، مجموعی طور پر 13 میچ کھیلے جائیں گے5ٹیموں کا تعلق سرکاری اسکولزاور 3ٹیموں کا تعلق پرائیوٹ سکولز سے ہے۔، ضلع کے بہترین گروانڈ میں کھیلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد طلباء میں کرکٹ کے حوالے سے دلچسپی پیدا کرنا ہے،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر، سی ای او ایجوکیشن ٹورنامنٹ کے حوالے سے بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں، تمام معاملات میں شفافیت کو یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں میں کرکٹ کو فروغ دینا ہے 2بہترین ٹیمیں ڈویژنل لیول کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button