حکومت پنجاب کی ہدایات پر اسکولوں میں کرکٹ کے فروغ کے لئے انٹر سکول کرکٹ چمپین شپ کا آغاز کردیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )حکومت پنجاب کی ہدایات پر اسکولوں میں کرکٹ کے فروغ کے لئے انٹر سکول کرکٹ چمپین شپ کا آغاز کردیا گیا ۔افتتاحی تقریب کا انعقاد سپورٹس سٹیڈیم ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کیا گیا ۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار حسین خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل،ڈی او سکینڈری میاں طاہر محمود ،ڈی او انفارمیشن آفیسر محمد شہباز انصاری ،سی او ضلع کونسل انور بیگ سمیت شہریوںاور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد طلباءمیں کرکٹ کے حوالے سے دلچسپی پیدا کرنا ہے۔ اسپورٹس آفیسر، سی ای او ایجوکیشن اور لوکل گورنمنٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں۔ ٹورنامنٹ سے ٹوبہ میں کرکٹ کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔صحت مند معاشرے کے لئے سپورٹس کی سرگرمیاں نہایت ضروری ہے ۔تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی آگے آنا چاہیے۔ڈی اوسپورٹس نے بتایا کہ ٹورنامنٹ پاکستان کرکٹ بورڈ،لوکل گورنمنٹ،سکول ایجوکیشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام کرایا جارہا ہے ۔ میچز 28 ستمبر سے 5 اکتوبر تک جاری رہے گے ۔ گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولز سے 8 ٹیمیں شریک ہو رہی ہیں جس میں ٹورنامنٹ میں 5 ٹیمیں سرکاری سکولزاور 3ٹیمیں پرائیوٹ سکولز کی حصہ لے رہی ہیں۔افتتاحی میچ میں فاﺅنڈیشن اور ڈویڑنل پبلک سکول کے مابین میچ کھیلا گیا ۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button