ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈکے خصوصی اجلاس منعقد

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈکے خصوصی اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ سمیتدیگر کمیٹی کے اراکین بھی شریک تھے۔اجلاس کے دوران ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیاگیااور مجموعی طور پر 17کیسزضلع بھرسے قانونی کاروائی کیلئے پیش کئے گئے۔ اجلاس کے دوران میڈیکل سٹوروں اور ان کوالیفائیڈ افراد کی طرف سے چلائے جانے والے میڈیکل کلینکس کے خلاف محکمانہ کارروائی کے 17کیسز میں قصورواروں کا موقف سنتے ہوئے مستند جواز پیش نہ کرنے پر وارننگ دیں۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے کہا ہے کہ غیر مستند ڈاکٹرز اورعطائیت کے خلاف مہم کو نتیجہ خیز بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی، معاشرے سے عطائیت جیسے منفی فعل کے خاتمے کے حوالہ سے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button