ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس منعقد

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو،بھٹہ مالکان اور لیبر یونین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، انہیں صحت ،تعلیم سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، انہوںنے کہا کہ صنعت کار اور کارخانہ مالکان لیبر کے حقوق کا خیال رکھیں ، انہیں نیکی کے کاموں کا اجر ملے گیا۔ انہوںنے کہا کہ ورکنگ کلاس کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس لیئے درد دل رکھ کر اپنی ہمدردیاں ان سے شیئر کریں، انہوںنے کہا کہ پاور لومز ایسوسی ایشن اپنی لیبر کی فکس اجرت کی ادائیگی کو ممکن بنائیں تاکہ حکومت ان کے سوشل سیکورٹی کارڈ ز بنائے تاکہ وہ بھی حکومتی مراعات سے مستفید ہو سکیں

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button