پنجاب بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ریسکیو 1122 موٹر بائیکس ریسکیو سروس کا افتتاح کر دیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )پنجاب بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ریسکیو 1122 موٹر بائیکس ریسکیو سروس کا افتتاح کر دیا گیا ۔افتتاحی تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر تھے۔جب کہ مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق ،ایمرجنسی آفیسر فراز منیر، چیف آفیسر ضلع کونسل انور بیگ سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔، ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کے موقع پر ا یمبولینس سروس موٹربائیک کی سواری بھی کی۔افتتاحی تقریب سے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات سے عوام الناس بھرپور استفادہ کررہے ہیں جسکی عمدہ مثال ریسکیو 1122 کی سروسز ہیں جس سے انسانیت کی حقیقی خدمت کا عمل موثر انداز میں جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ریسکیو1122 سروس عوام کو ریلیف کی فراہمی میں بہترین کردار ادا کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ ریسکیو1122 کے افسران و عملہ سے امید کرتے ہوئیں کہ عوامی ریلیف کی فراہمی میں مز ید بہتری لائیں اور حکومت پنجاب کے ویژن کے تحت ہر فردکو مفت طبی سہولت بر وقت مہیا کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button