چوہدری محمد ارشد بھدر کی زیرصدارت شان رحمتہّ اللعالمین”ﷺ "منانے کے سلسلے میں خصوصی میں منعقد ہوا

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )چوہدری محمد ارشد بھدر کی زیرصدارت شان رحمتہّ اللعالمین”ﷺ "منانے کے سلسلے میں خصوصی اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔جس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل وقار حسین خان ،اسسٹنٹ کمشنرز عابد شبیرلغاری ،غلام مرتضیٰ جٹ،یاسر رضوان ،عمر سرور سمیت محکمہ تعلیم، صحت ، سوشل ویلفیئر ، چیف آفیسرزضلع کونسل و میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں آج تا 12ربیع الاول شان رحمتہّ اللعالمین” ﷺ”کے عنوان سے ضلع بھر میں شایان شان تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا ، جن میں محافل میلاد،نعتیہ مشاعرہ ،مقابلہ جات حسن قرات، نعت و تقریری،قرآنی خطاطی سیرت کانفرنس و دیگر خصوصی پروگرام شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنرچوہدری محمد ارشد بھدر نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے مقدس مہینے میں شان رحمت اللعالمین”ﷺ” مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ شان رحمت اللعالمین”ﷺ” کی تقریبات ضلع بھر میں شروع ہو گی ہیں۔ جن کا مقصد آپ کی حیات مبارک اور ریاست مدینہ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔حضور”ﷺ” کی ولادت با سعادت تمام امت مسلمہ کے لئے باعث سعادت ہے جنہوں نے اپنی تعلیمات میں امن ،رواداری اور پوری انسانیت کے لئے بھائی چارے کا درس دیا اور ہمیں انہیں اصولوں کی پیروی کی تلقین کی۔ڈپٹی کمشنر نے چیف افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی نگرانی میں صفائی آپریشن مکمل کروائیں اورتجاوزات سمیت جلوسوں کے روٹ کی صفائی ستھر ائی اور مرمت فوری کروائی جائے۔ انہوںنے دیگر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کے انعقاد کے سلسلہ مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنائیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button