ایم اے فاونڈیشن کی چیئر پرسن میڈم نگہت انوارنےسوشل ویلفئیرکمپلیکس اولڈ ایج ہوم کا وزٹ کیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے )ایم اے فاونڈیشن کی چیئر پرسن میڈم نگہت انوارنےسوشل ویلفئیرکمپلیکس اولڈ ایج ہوم کا وزٹ کیا دوران وزٹ انہوں نے بزرگوں کے دکھ سنے اور ان کے دکھ بانٹنے کی بھر پور کوشش کی اور انہوں نےبزرگوں کو سوشل ویلفئیرکمپلیکس اولڈ ایج ہوم کے بارے میں بات چیت کی سب بزرگوں نے سوشل ویلفئیرکمپلیکس اولڈ ایج ہوم کی انتظامیہ پر بھر پوراعتماد کا اظہار کیا۔ایم اے فاونڈیشن کی چیئر پرسن میڈم نگہت انوار نےبزرگوں کے لیے کھانے کا اہتمام بھی کیا اور بزرگوں سےڈھیر وں دعائیں لیں۔ ایم اے فاونڈیشن کی چیئر پرسن میڈم نگہت انوار کا کہناتھا کہ جو معاشرہ اپنے بزرگوں کی عزت نہیں کرتا وہ کیا ترقی کرئے گا ۔ اور انہوں نے نوجوان نسل کے لیے پیغام دیا کہ اپنے والدین کی عزت کریں ان کی دیکھ بھال کریںیہ ہمارا فرض ہےانہوں نے مزید بزرگوں سے کہا میرے لیے کوئی بھی خدمت کسی بھی وقت ہو میں حاضر ہوں آپ مجھ سے بزریعہ موبائل رابطہ کر سکتے ہیںاس موقع پرمحمد آصف حسین رانا ( جرنلسٹ ) وائس چیئر مین ڈسپلن کمیٹی پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ بھی موجود تھے

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button