وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایات پر ریونیو عوامی خدمنت سروسز کی فراہمی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایات پر ریونیو عوامی خدمنت سروسز کی فراہمی جاری ہے، ریونیو عوامی خدمت سروسز سے عوام کا اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے اعتماد بڑھا رہا ہے ۔ ریونیو افسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں عوامی مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے عام روٹین میں بھی عوام کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کچہری کے انعقاد کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو، اسسٹنٹ کمشنر عابد شبیر لغاری ،تحصیلدار، نائب تحصیلدار، انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر ، پٹواریوں سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کیریونیو عوامی خدمت سروسز میں فرد ملکیت ، انتقال کا اجرا، درستگی ریکارڈ، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجرااور دیگر26سے زائد لوگوں کے مسائل سن کر فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنرچوہدری محمد ارشد کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو انصاف و دیگر مسائل کے حل کی فوری فراہمی اولین ترجیح ہے اس لئے شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے تشریف لائیں اور اپنے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں۔ ریونیو عوامی خدمت کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام الناس کے ریونیو کے متعلقہ مسائل کا فوری ازالہ ہے جس سے شہریوں کو بھرپور فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ شہریوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت سروسز پنجاب حکومت کا احسن اقدام قرار دیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمدنبیل ریاض سندھو نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز عوام کی فوری دادرسی میں معاون ثابت ہو رہی ہیں، پنجاب حکومت کے اس اقدام سے عام آدمی کے محکمہ ریونیو سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں بلکہ عوام کا اداروں پر اعتماد بڑھا ہے۔ علاوہ ازیں تحصیل کمالیہ، تحصیل گوجرہ اور تحصیل پیرمحل میں بھی ریونیو عوامی خدمت سروسز کچہریوں کا انعقاد کیا گیا جہاں پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز لوگوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے احکامات جاری کر رہے ہیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button