ڈی سی آفس میں دوسرے روز عوامی خدمت کچہری میں درخواستوں کی سماعت اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی پر احکامات جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے ڈی سی آفس کے گرین لان میں دوسرے روز عوامی خدمت کچہری میں محکمہ مال سے متعلقہ سائلین کی درخواستوں کی سماعت کی اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے حوالہ سے موقع پر احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو اسسٹنٹ کمشنر عابد شبیر لغاری، سمیت محکمہ ریونیو کے افسران ، تحصیلدار،انچارج لینڈ ریکارڈ، ، پٹواری ،ریونیو سٹاف اور دیگر بھی موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے ریونیو عوامی خدمت سروسز میں درخواست گزاروں نے مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے کارروائی مکمل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔انہوںنے مختلف سائلین سے ریونیو عوامی خدمت کی افادیت اور ان کے مسائل کے حل میں پیشرفت بھی دریافت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا تسلسل سے انعقاد لوگوں کے محکمہ مال سے متعلق مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنے کی موثر اور جامع حکمت عملی ہے، ریڈ ٹیپ ازم کے خاتمہ کی انتظامی کاوش کے فوائد شہریوں کے مسائل کے حل کی جانب مثبت قدم ہے۔ ہمیں لوگوں کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے جس حد تک بھی جانا پڑا ہم جائیں گے اور لوگوں کے ریلیف کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری لوگوں کے محکمہ مال سے متعلق مسائل کے فوری حل کی کاوش ہے وہیں پر عام لوگوں کو سرکاری دفاتر سے متعلق مسائل ومشکلات کے حل کیلئے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button