عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ﷺکے حوالہ سے قرآت، نعت، تقریر اور مضمون نویسی کے مقابلہ جات سکول اور کالج لیول پر جاری ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر کی ہدایت پر عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ﷺکے حوالہ سے قرآت، نعت، تقریر اور مضمون نویسی کے مقابلہ جات سکول اور کالج لیول پر جاری ہیں۔ آج تحصیل کی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے طلبہ و طالبات ضلع کی سطح کے مقابلوں میں شمولیت کریں گے۔ یہ بات ڈی ای او سکینڈری محمد طاہر نے بتائی انکا مزید کہنا تھا کہ 5 اکتوبر کو تلاوت، نعت، تقریر اور مضمون نویسی کے مقابلہ جات ضلع کی سطح پر منعقد ہونگے جبکہ 7 اکتوبر کو ڈوپڑن لیول اور 8اور 9 اکتوبر کو صوبائی لیول پر مقابلاجات ایوان اقبال میں ہونگے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button