ریسکیو 1122 نے ما ہ ستمبر میں 2700 مریضوں کو ریسکیو کیا 501 مریضوں کو فیصل آباد شفٹ کیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ریسکیو 1122نےہرلمحہ عوام کی خدمت کی ہےجذبہ خدمت سے سرشارریسکیو 1122کے اہلکاروں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےحسب روایت بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے اور شہریوں پر فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سے پرہیز کریں تا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جا سکیں اور محفوظ معاشرے کے اس مشن کو آگے بڑھانے میں ہمارا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں فراز منیر نے اپنے دفتر میں گفتگو کے دوران کیا،اس موقع پرریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرمحمد مُرسلین،کنٹرول روم انچارج اخلاق احمدفاروقی،سٹیشن کوارڈینیٹرشبیر بدر،ٹرانسپورٹ مینٹینس انچارج وحید انور،اکاونٹ آفیسرمحمد فرحان،شفٹ انچارجز،لیڈ فائر ریسکیورز اور کنٹرول روم شفٹ انچارجز بھی موجودتھے۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں فرازمنیرنے ماہ ستمبر کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کو مجموعی طورپر 11719کالیں موصول ہوئیں۔جن میں 2479ایمرجنسی کالز،1996معلوماتی کالزاور7244رانگ کالز تھیں،ریسکیو1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیموں نے سات منٹ کے اوسط رسپونس ٹائم کو برقراررکھتے ہوئے2479ایمرجنسیزپر رسپانس کیاجن میں 412ٹریفک حادثات،1719میڈیکل،09آگ لگنے کے واقعات،80کرائم اور 259مختلف ایمرجنسیزڈیل کی ہیں۔جن میں ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ٹو ٹل 2700 مریضوں کو مددفراہم کی۔ جن میں 501مریضوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور2162مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا گیا۔جبکہ37مریض موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔اس کے علاوہ ریسکیو1122ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پیشنٹ ریفرل سروس کے ذریعے ماہ ستمبر میں 501مریضوں کو فیصل آباد الائیڈ ہسپتال شفٹ کیاجن میں ڈی ایچ کیو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے162، ٹی ایچ کیو گوجرہ سے 110، ٹی ایچ کیو کمالیہ سے128اورٹی ایچ کیوپیرمحل سے 101 مریضوں کو شفٹ کیاگیا۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button