ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل فیلڈ میں متحرک ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل فیلڈ میں متحرک ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے اچانک رورل ہیلتھ سنٹر رجانہ اور بنیادی مرکز صحت 517 گ ب کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے دستیاب طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر مشینری کی ورکنگ حالت کو چیک کیا ۔انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر کی صفائی ستھرائی کے مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی اور کہا کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ مریضوں کے علاج معالجہ پر توجہ نہ دینے والے ڈاکٹرز و سٹاف کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button