ڈپٹی کمشنرچوہدری محمد ارشد بھدر نے اچانک ڈویڑنل پبلک سکول و کالجز کا دورہ کیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنرچوہدری محمد ارشد بھدر نے اچانک ڈویڑنل پبلک سکول و کالجز کا دورہ کیا انہوں نے اسکول میں صفائی کے بہتر انتظام درس و تدریس کے طریقہ کار اور نظم و ضبط کو بے حد سراہا اس موقع پر سکول کے پرنسپل نے ڈپٹی کمشنر کو اسکول کے تمام شعبوں کا معائنہ اور تعمیراتی بلاک کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ اس موقع پر پرنسپل راﺅ محمد صدیق ،ایکسین بلڈنگ بھی موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنرچوہدری محمد ارشد بھدرنے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر اسکول میں صفائی کے بہتر انتظام نظم و نسق اور طلبہ اور اساتذہ میں ایس او پیز پر عمل درآمد پر بہت خوشی ہوئی ہے جس پر اسکول کی انتظامیہ خصوصاپرنسپل مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کر نے کے لئے ساز گار ماحول کی فراہمی، تمام بنیا دی اشیاءکی د ستیابی اور قابل اساتذہ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری اور ہم تعلیمی معیار کو بہتر سے بہترین کر نے کے لئے کو شاں ہیں تاہم اس سلسلے میں طلباءپربھی یہ ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ تعلیم کو اولین ترجیح ہوئے اپنی تما متر صلا حیتیں تعلیم حا صل کر نے میں وقف کر یں کیونکہ محض تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس کی بدولت نہ صرف و اپنے ماں باپ بلکہ ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکتے ہیں اور اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گا مزن کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ معیاری تعلیم سب کی پہنچ میں یقینی بنا نے کے لئے کو شاں ہیں اور اس سلسلے میں ڈویڑنل پبلک سکول مزید بلاک تعمیر کیے جا رہے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباءکو یہاں دا خلہ دیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے ایکسین بلڈنگ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعمیر ہونے والے بلاک کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے ۔تعمیراتی کام میں کوالٹی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے شجری کاری مہم کے تحت سکول کے لان میں پودا لگایا ۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button