ضلعی انتظامیہ شہریوں کو اشیاءضروریہ کی سستے داموں فراہمی کے حوالے سے مسلسل متحرک ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ضلعی انتظامیہ شہریوں کو اشیاءضروریہ کی سستے داموں فراہمی کے حوالے سے مسلسل متحرک ہے، اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے صبح سویرے سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے اپنی نگرانی میں بولی کروائی۔اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سمیت دیگر عملہ موجود تھا ۔ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کا مفاد سب سے پہلے ہے کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی سبزیوں وپھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے سبزی منڈی کے باقاعدگی سے وزٹ کئے جائیں گے اور نیلامی کے عمل کو چیک کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ کمیٹی افسران سبزیوں وپھلوں کی ڈیمانڈ اور سپلائی پر بھی نظر رکھیں ڈیمانڈ اور سپلائی میں توازن نہ ہونے سے سبزیوں وپھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے جس سے عام آدمی کی قوت خرید متاثر ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سبزیوں وپھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھ کر عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button