ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد کا یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے اساتذہ سے ٹیلیفونک رابطہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد کا یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے اساتذہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناو ں کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جو کچھ بھی ہوں آپ اساتذہ کی وجہ سے ہوں۔اساتذہ کی وجہ سے ہی ملک و قوم کی خدمت میں مصروف ہوں۔ میرے اساتذہ میرے محسن، ان سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔ڈپٹی کمشنر نے حیات اساتذہ کی صحت و سلامتی اور وفات پا جانے والوں کیلئے مغفرت کی دعا بھی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کروں گا زندہ اساتذہ کی خدمت میں حاضر ہو کر ان سے دعا لوں۔اساتذہ کا ہماری زندگیوں کو سنوارنے میں بنیادی کردار ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button