عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل کے جناح ہال میں مقابلہ حسن قرات و نعت کا انعقاد کیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل کے جناح ہال میں مقابلہ حسن قرات و نعت کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرچوہدری محمد ارشد بھدر تھے۔جبکہ چیف آفیسر ضلع کونسل انور بیگ،سی ای او ایجوکیشن سہیل اظہر،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حق نواز دانش،ڈی او سکینڈری میاں طاہر محمود ،ڈی او ایلیمنٹری چوہدری اصغر،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہباز انصاری،پی ایس او ٹو ڈی سی بابر بشیر ،پی اے ٹو ڈی سی حاجی محمد عباس سمیت سکولز و کالجز کے استاتذہ وطلباءطالبات نے شرکت کی۔حسن قرآت ونعت میں پوزیشن ہولڈز طلباءوطالبات کو ڈپٹی کمشنر نے انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے کہا ہے کہ عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم منا کر ہم پوری دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ ہم عظیم پیغمبر حضرت محمد ﷺکے امتی ہیں، آپﷺ کی تعلیمات اور سیرت طیبہ ہمارے لئے وہ روشنی ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی زندگی کو اسلام کے اصولوں کے مطابق گزار سکتے ہیں اور یہی امر ہمارے لئے آخرت میں کامیابی کی سیڑھی ہے،۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ تمام مسالک کے علمائے کرام اس موقع پر بھائی چارے کے فروغ اور امن کا پیغام عام کریں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button