ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل کا اچانک دورہ کیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے اسیران کو دی جانیوالی سہولیات، صفائی ستھرائی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل ملک محمد آصف و دیگرجیل افسر ان بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدرنے جیل دورہ کے موقع پر نوعمر وارڈ، کمپیوٹر لیب، سکول، کچن اسیران، ہسپتال سمیت دیگربیرکوں اور جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور اسیران کو دی جانیوالی سہولیات کو چیک کیا۔ انہوں نے جیل کچن میں کھانے کے معیارکو بھی چیک کیا۔ جیل ہسپتال میں مریض قیدیوں کی عیادت اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button