ڈی پی او ٹوبہ کا ڈی سی ٹوبہ کے ہمراہ عید میلاد النبیۖ کے مرکزی جلوسوں کے کا وزٹ

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا شعیب محمود نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کیہمراہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سٹی اور کمالیہ سٹی میں جشن عید میلاد النبیۖ کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کیا اور کئے گئے سکیورٹی/دیگر انتظامات کو چیک کیا او رایس ایچ او سٹی ٹوبہ اور سٹی کمالیہ کو جلوس ہائے کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے اور پوری توجہ کے ساتھ ڈیوٹی کرنے کے احکامات دیئے۔ مزید حکم دیا کہ روٹ جلوس پر آنے والی تمام رکاوٹو ں کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور جلوس کی طرف آنے والی گلیوں کو خار دار تار اور بیرئیر لگا کر بلاک کیا جائے روٹ جلوس پر لگائی گئی چھت ڈیوٹی کو الرٹ رکھا جائے اور کسی بھی شخص کو بغیر چیکنگ کے جلوس میں شامل نہ ہونے دیا جائے۔ پولیس حفاظتی انتظامات اور ڈیوٹی تمام شرکا جلوس و محفل کے منتشر ہونے تک اپنے اپنے پوائنٹ پر الرٹ رکھی جائے۔ اس موقع پر انچارج سیکورٹی محمد عطا اللہ،اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ،اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اور امن کمیٹی کے ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button