ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جشنِ عید میلاد النبی ۖ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمدآصف حسین رانا سے )ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جشنِ عید میلاد النبی ۖ بڑے ہی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیاضلع بھر میں 44جلوس اور 2محافل ہوئیں ۔ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہر گاوں ، گلی ،محلہ سے ریلی کی شکل میں عاشقان مصطفی ۖجلوسوں میں شامل ہوئے۔ ہر جلوس میں ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی اور جلوس میں عاشقان رسول عقیدت رسول ۖ میں نعرے بھی لگا تے رہے۔ تمام جلوس اپنے اپنے مقرر کردہ روٹ سے ہوتے ہوئے صدر بازار پر اختتام پزیر ہوئیں جہاں باہو ٹرسٹ کی جانب سے اور زیر صدارت صاحبزادہ منعم حسنین صدیقی اور حضرت علامہ مولانا شمس الزمان قادری میں محفل کا اہتمام کیا گیا۔ محفل میلاد(جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم)میں ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری سعید احمد سعیدی اور مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق اور معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب عامر ندیم سدھو، ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھدر،ڈسرکٹ پولیس آفیسر رانا شعیب نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر حضرت علامہ مولانا شمس الزمان قادری،صاحبزادہ انعام الحق صدیقی،مفتی عبد المنان،پیر ڈاکٹر سلیم غازی،عمران ندیم سدھو، محمد آصف حسین رانا ( جرنلسٹ) ودیگرعلماء اکرام، عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی کثیرتعدادموجودہ تھی۔اگر بات کی جائے سیکورٹی کی ڈپٹی کمشنر ٹوبہ محمد ارشد اور ڈسرکٹ پولیس آفیسر رانا شعیب کے حکم پر سیکورٹی کے بہترین انتظام کیے گے عید میلاد البنی ۖکے جلوس، محافل پر770 پولیس ملازمان کے ساتھ330ویلنٹیئر اشخاص بھی ڈیوٹی موجود رہے ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بروقت امدادی کاروائیوںکے لیے ریسکیورز نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فرازمنیر کی زیر نگرانی جلوسوں میں اپنی خدمات فراہم کی اورجلوسوں میں میڈیکل کور فراہم کیا۔ ضلع بھرمیں نکالیگے جلوسوں کیساتھ ریسکیورز کے علاوہ ایمبولینسز ،ریسکیووہیکل ،موٹربا ئیک ریسکیو اورفائروہیکلز، ریسکیو ولینٹیرز پر مبنی میڈیکل موبائل ٹیمیں بھی جلوس کے ساتھ موجود تھیں۔ مولانا شمس الزماں قادری،صاحبزادہ منعم حسین صدیقی ، علما کرام و دیگران نے شرکا محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم سب کو چاہیے کہ نبی پاکۖ کی حیات مبارکہ کی روشنی سے اپنے دلوں کو منور رکھیں جس طرح بنی پاکۖ نے تمام زندگی صبر کرنے اور دوسروں کو معاف کرنیکا درس دیا اسی طرح ہم لوگ بھی مشکلات میں صبر اور تحمل سے کام لیں اورعوام الناس کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر درگزر کر یں ہمسائیوں کے حقوق کا خیال رکھیں اگر کوئی مسلمان بھائی تکلیف میں ہو تو اس کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔محفل میں ملکی استحکام اور کشمیری مسلمانوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی گیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button