جشن عیدمیلادالنبی ۖ کے موقع پر اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین آف دربار حق باہوکے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے )جشن عیدمیلادالنبی ۖ کے موقع پر اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین آف دربار حق باہوکے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی۔ ریلی مقرر ہ راستوں سے ہوتی ہوئی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مرکزی جلوس تک پہنچی ، ریلی میں اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے ضلعی میڈیا سیکرٹری محمد آصف حسین رانا ، مقامی علما ء اکرام اور مقامی خطیب امام مسجد حافظ محمد کفیل سمیت یونٹ 329 ج ب رسالہ کے ساتھی نے بھر پور شرکت کی ۔ اہل علاقہ نے جشن عیدمیلادالنبی ۖ کے موقع پر گلیوں اور بازاروں کو خوب سجھایا اور مختلف چکوک میںجلوس کا بھرپور استقبال کیا۔ عاشقان مصطفی ۖ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔ ریلی کے راستوں میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپس لگائے گے۔استقبالیہ کیمپ میں عاشقان مصطفی ۖ کیلئے میٹھے پانی کی سبیل بھی لگائی گئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ ریلی میں ملکی استحکام اور کشمیری مسلمانوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی گیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button