ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اے سی پیرمحل کے ساتھ ہونے والے ناخوشگوار واقعہ پر محکمہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کااحتجاج چوتھے روز بھی جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اے سی پیرمحل کے ساتھ ہونے والے ناخوشگوارواقعہ پر محکمہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کااحتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے دوران احتجاج تمام اہلکار ضلع کچہری کے گیٹ کے سامنے آکر روڑ کو بلاک کر دیا اور احتجاج میں تقاریر اور نعرے بازی کی اور کہا ” ہم انصاف چاہتے ہیں ، ہم انصاف چاہتے ہیں ، ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے” شرکاء نے تقاریر میں کہا کہ اسے پیر محل کے ساتھ جو ہوا ہے یہ افسر ہیں ، ہمارا چھوٹے ملازمین کا کیا بنے گا ، اے سی صاحب کے ساتھ تو باڈی گارڈ بھی تھے مگر ہمارے پاس کوئی گارڈ اور نہ ہی تحفظ ہے ریونیوملازمین غیر محفوظ ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ کاروائی اس لیے کر رہے ہیں کہ ایسی کاروائیاں بند کیں جائیں ۔ اگر یہ نہ کیا گیا تو ائندہ اس کا خمیادہ وکلا ء اور آفسران بالا کو بھگتنا ہو گا احتجاج کے دران تمام ملازمین نے سیاہ پٹی باندھ رکھیں تھی۔پر امن احتجاج کے بعدواپس ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں واپس ہو گے اور ہڑتال کی وجہ سے سائلین شدید پریشان ہیں

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button