ریسکیو 1122کے زیراہتمام آگاہی برائے ناگہانی آفات وحادثات میں کمی کے حوالہ سے سیمینار کا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے )ریسکیو 1122کے زیراہتمام آگاہی برائے ناگہانی آفات وحادثات میں کمی کے حوالہ سے سیمینار کا انعقاد ضلع کونسل ہال میں کیا گیا ۔جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر تھے ۔جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری محمد اشفاق، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ، سی او ضلع کونسل انور بیگ،سول ڈیفنس آفیسر ،چیف وارڈن میاں امتیاز احمد،ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر رائے عبدالشکور، میاں عبدالستار، چوہدری اعجاز ایڈووکیٹ،عامر چوہان،سہیل عباس ٹیپو،ذیشان رندھاوا ، میڈیا نمائندگان ،سول سوسائٹی نے شرکت کی ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر نے کہا کہ 08اکتو بر 2005 میں پاکستان میں زلزلے کی وجہ سے لا تعداد جانوں کا نقصان ہوا اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے۔13اکتوبر عالمی دن برائے آگاہی ناگہانی آفات و حادثات میں کمی کے دن ہم نے اس بات کا عزم کرنا ہے کہ کمیونٹی کو در پیش خطرات انکی نشان دہی اور سانحات سے نپٹنے کے لیے تیاری سے ہی بڑے نقصانات سے بچاجاسکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدرنے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور اداروں کو ہر وقت ایسے سانحات سے نبردآزمارہنے کے لیے تیار رہنا چاہیے اور معاشرے کو محفوظ بنانے کے لیے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ حاصل کرے تاکہ کسی بھی ناگہانی آفت یا ڈیزاسٹر کی صورت میں وہ اپنے آپ اور دوسروں کی جان بچاسکیں گے۔13 نیشنل ڈیزاسٹر ریڈکشن ڈے کے موقع پرعوام کی آگاہی کے لیے تحصیل کونسل ہال میں ریسکیو 1122ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے ریسکیومیڈیکل،ایمبولینس،موٹربائیک،فائر اورریسکیو آلات کا سٹال بھی لگایا گیا۔سیمینار کے اختتام پرقدرتی آفات میں جاں بحق ہونے والے افرادیاکسی بھی سانحہ میں جاں بحق افراداور ملک پاکستان کے شہداءکے لیے خصوصی د ±عا کی گئی اور عوام میں آفات یا حادثات سے بچاو ¿کے حوالہ سے آگاہی بروشر بھی تقسیم کیے گئے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر ارشد بھدر اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما چوہدری محمد اشفاق اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر نے نکالی گئی آگاہی واک کی قیادت بھی کی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button