نہ صرف درخت لگانا بلکہ ان کی پرورش اورحفاظت بھی ضرورت ہے۔ سعید احمد سعیدی

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے) مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری محمد اشفاق اور ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری سعید احمد سعیدی ایم پی اے پی پی 121 نے شجری کاری مہم کے تحت پنجاب فا ریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی انتظامیہ کے زیر اہتمام فاریسٹ پارک میں پودے لگائے۔اس موقع پر مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری محمد اشفاق اور ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری سعید احمد سعیدی کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی سموگ اور ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے درخت لگانا بہت ضروری ہے نہ صرف درخت لگائیں بلکہ ان کہ پرورش اورحفاظت بھی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر فرد اپنے حصہ کاکم از کم ایک پودا ضرور لگے اور پودے کی پرورش ضرور کرے ۔ ا س موقع پر پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایس ڈی او ٹوبہ کامران سلامت ، پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل جنرل سیکرٹری سہیل غنی ،چیئرمین ٹیوٹا سہیل عباس ، سوشل میدیا ممبر پاکستان تحریک انصاف ٹوبہ محمد آصف حسین رانا ( جرنلسٹ)، میاں افتخار احمد، حارث جٹ اور اویس سیالوی بھی موجود تھے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button