پنجاب بھر میں گندم کی پیداوار میں اضافے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز

ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے ) پنجاب بھر میں گندم کی پیداوار میں اضافے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز، وائس چانسلر رزرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان کی زیر صدات محکمہ زراعت ٹوبہ ٹیک سنگھ اور زرعی یونیورسٹی سب کیمپس کے تعاون سے منعقد کیا گیا ۔تقریب میں ایم پی اے سعید احمد سعیدی، چوہدری محمد اشفاق ، پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خان، پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حاجی محمد اسلم،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہباز انصاری اور دیگر ماہرین زراعت و توسیع یونیورسٹی آف فیصل آباد بھی موجود تھے۔وائس چانسلر رزرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ پنجاب میں سب سے پہلے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آگاہی مہم کا آغازسے کیا جا رہا ہے ۔ کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر آگاہی مہم ٹیلی ویژن اور اخباروں پر اشتہارات کے ذریعہ روشناس کروایا جا رہا ہے ۔ جس سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا اور کاشتکاروں کی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ گندم کی اوسط پیداوار فی ایکڑ 30سے 32من ہے جسکو بڑھا کر 50من کیا جائے گا۔ اس آگاہی مہم سے کسان، صوبہ پنجاب بلکہ ملک پاکستان میں خوشحا لی آئے گی۔ وائس چانسلر رزرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ حکومت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی طرف راغب کر رہی ہے تا کہ کسان تصدیق شدہ بیج، متوازن کھادوں کے استعمال، جڑی بوٹی مار ادویات کے استعمال سے پیداوار میں اضافہ کر سکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ افسران سمیت سٹوڈنٹ فیلڈ میں جاکر اس مہم کو کامیاب کریں ۔تقریب کے اختتام پر آگاہی واک کی گئی ۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button