عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف ملک بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی پی ٹی آئی کارکنان کاشدید احتجاج

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) عمران خان پر ہونے والے بزدالانہ حملہ کے خلاف ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ٹوبہ اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری سعید احمد سعیدی اورمرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدریمحمد اشفاق کی قیادت میں بھرپور احتجاج کیا گیا۔ پاکستان کے تمام محب وطن شہریوں کو عمران خان پر فخر ہے۔ عمران خان کی اور تحریک انصاف کے زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کیلیے دعا کرواء گئی۔ وزیرآبادفائرنگ کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے , احتجاج سے ضلعی صدر چوہدری سعید احمد سعیدی ، پی ٹی آئی رہنما چوہدری محمد اشفاق ، خالد نواز سدھریچ ، خاور شیر خان گادھی و دیگر رہنماوں نے خطاب کیا اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حماے کی شدید مذمت کی ۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان نے ملک بھر میں شدید احتجاج کے دوران ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کیں، بعد ازاں پارٹی قیادت کی ہدایت پر کارکنان رات گئے منتشر ہوگئے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button