21نومبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیومہم بارے اجلاس

اجلاس ڈ پٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر کی زیر صدارت اورچیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف باجوہ کی شرکت
ٹو بہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر کی زیر صدارت21نومبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ مہم بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا-اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ضمیر حسین ،چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف باجوہ ،محکمہ صحت و لائینز ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کی کامیابی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے جائیں۔چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف باجوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ21تا 26نومبر جاری رہنے والی پولیو مہم میںتین لاکھ29ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہے،جس میں 1916موبائل،106 فکسڈ ، 49 ٹرانزٹ ٹیمیں 5 سال تک عمرکے بچوں کو قطرے پلائینگی-ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے مزید کہا کہ پولیو مہم کی تیاریاں بروقت مکمل ہونی چاہیں اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے اجلاس میں شرکت کرنے والے محکمہ ہیلتھ کے افسران سمیت دیگر مذہبی اور لوکل گورنمنٹ کے اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا اس موذی مرض کے تدارک کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اورپانچ سال سے کم عمر بچے کو ہر گھر تک پہنچ کر پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button