سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں۔ عامر ندیم سدھو

معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب عامر ندیم سدھو کا اچانک اراضی ریکارڈسنٹر میں موجود سائلین سے ملاقات
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے )معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب عامر ندیم سدھو کا اچانک اراضی ریکارڈسنٹر میں موجود سائلین سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کردہ سہولیات اور سروسز ڈیلیوری بارے استفسار کیا۔ اس موقع پر انچارج اراضی سنٹربابرشیرازی ، مسلم لیگ ق کے سرگرم کارکن شہباز سدھو ،عمران ندیم سدھو ،میڈیا نما ئندگان بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورہ کے دوران اراضی ریکارڈسنٹر میں آے ہوئے سائلین سے اراضی سنٹر کے عملے کے رویہ اور دیگر مسائل کے بارے میں بھی پوچھا گیا جس پر سائلین کہنا تھا کہ عملہ کا رویہ بہت خوش اخلاق ہے اور ہر کام اپنی باری پر ہو رہا ہے ۔جس پر انہوں نے انچارج اراضی سنٹر کے انچارج بابرشیرازی کے کام کی تعریف کی۔معاون خصوصی عامر ندیم سدھو ایڈووکیٹ نے آراضی ریکارڈ سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور افسران و سٹاف کو ہدایت کی کہ سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں اور اس سلسلہ میں تمام امور صاف شفاف انداز میں انجام دیئے جائیں۔معاون خصوصی نے آراضی ریکارڈ سنٹر کے افسران و سٹاف کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے انتظامات سمیت سائلین کوفراہم کردہ سروسز کا بھی جائزہ لیا۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button