اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عابد شبیر لغاری کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی

سرکاری رقبہ ریاست کی ملکیت ہے اور رقبہ سرکار پرکسی کو ایک انچ بھی قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے )ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عابد شبیر لغاری کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی۔اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے چک نمبر 318 ج ب، 376 ج ب اور 477 ج ب میں کاروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ مالیت کا 8 کنال 18مرلے کا سرکاری رقبہ واگزار کروالیا اور قبضہ مافیا خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔ اسسٹنٹ کمشنر عابد شبیر لغاری کا کہنا ہے کہ سرکاری رقبہ ریاست کی ملکیت ہے اور رقبہ سرکار پرکسی کو ایک انچ بھی قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button