وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن مخدوم سید طارق محمود الحسن کی زیر صدارت کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں ڈپٹی کمشنرچوہدری محمد ارشد بھدر، کمشنر سید خادم عباس ، ڈائریکٹر جنرل عشرت اللہ خان نیازی سمیت دیگر افسران بھی موجود ہیں
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے) وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن مخدوم سید طارق محمود الحسن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز کمپلینٹ سیل کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنرچوہدری محمد ارشد بھدر، کمشنر سید خادم عباس ، ڈائریکٹر جنرل عشرت اللہ خان نیازی، ڈائریکٹر پولیس میٹرز امتیاز احمد خان، اے ڈی سی آر ضمیر حسین، اسسٹنٹ کمشنرز عرفان مارٹن،غلام مصطفی،عرفان مارٹن،ڈی ایس پی میاں صبور احمد، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہباز انصاری ، ڈسٹرکٹ اٹارنی محمدبابر ملک،ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر محمد شہزاد نواز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی نوید کوثر انصاری میاں افتخار عارف سمیت دیگر افسران بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے 20کیسز زیر بحث لائے گے جن میں 14سول کورٹ اور 6پولیس کیس تھے۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نیرہ جانے والے ان کیسز کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن مخدوم سید طارق محمود الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی کے دور میں جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے تاکہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک اور پاکستان میں آسانی پیدا کی جائے سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو کسی بھی دستاویزات کے حصول کیلئے پاکستان میں بار بار سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑا گئے۔ اوورسیز پاکستانیز کی آسانی کے لیے او پی سی میں ون ونڈو کے تحت تمام سروسز اوورسیز پاکستانیز کو فراہم کی جائے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو سروسزز فراہم کرنے میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے رہی ہے۔ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی طرف سے اندارج کرائی جانے والی شکایات کو کم سے کم وقت میں حل کیا جا رہا ہے ۔ اب تک اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں اوورسیز پاکستانیز کی 67فیصد شکایات کو حل کیا گیا ہے۔ وی سی او پی سی نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی انتظامیہ اور پولیس اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بہترین اقدامات کر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اوورسیز پاکستانیز کے مسائل اور کیسزز میں بہت بہتری آئی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر پولیس میٹرز او پی سی امتیاز احمد خان نے او پی سی ایکٹ 2021کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد ارشد بھدر نے کمشنر او پی سی اور او پی سی کے افسران کو ڈی سی آفس میں قائم اوورسیز سہولت ڈیسک کا وزٹ کریا اور اوورسیز پاکستانیز کے لیے کیا جانے والے اقدامات کے بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ اور اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کارکردگی کو سراہا ہوئے کہا کہ وائس چیئرپرسن او پی سی مخدوم سید طارق محمود الحسن کی زیر نگرانی اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو بہترین سروسزز فراہم کی جائے رہی ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button