عوام الناس کو سستے آٹے کی فراہمی کیلئے ضلع بھر میں349سیل پوائنٹس قائم کر دیئے گئے

فلور ملوں سے سیل پوائنٹس پر آٹا کی سپلائی کو روزانہ چیک کیا جائے تاکہ ملز سے سیل پوائنٹس تک سپلائی اور فروخت کو ہر صورت شفاف بنایا جا سکے
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے)پنجاب حکومت کی ہدایت پرعوام الناس کو سستے آٹے کی فراہمی کیلئے ضلع بھر میں349سیل پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں۔ گزشتہ روز ضلع بھر میں 11ہزار 9سو64سستا آٹا کے بیگز فراہم کئے گئے ہیں۔ مزید تفصیل کے مطابق تحصیل ٹوبہ میں 52سیل پوائنٹس پر 2480سستا آٹا کے بیگ فراہم کئے گئے ،تحصیل کمالیہ میں 75سیل پوائنٹس پر3241تحصیل پیر محل میں 43سیل پوائنٹس پر1160جبکہ تحصیل گوجرہ میں 106سیل پوائنٹس پر4583سستے آٹے کے بیگ فراہم کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ ریونیو فیلڈ سٹاف کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فلور ملوں سے سیل پوائنٹس پر آٹا کی سپلائی کو روزانہ چیک کیا جائے تاکہ ملز سے سیل پوائنٹس تک سپلائی اور فروخت کو ہر صورت شفاف بنایا جا سکے اور جو دکاندار ذخیرہ اندوزی میں ملوث پایا جا ئے اس کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے ۔ ڈی سی چوہدری محمد ارشد بھدرکی طرف سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو سٹاف سے روزانہ کی بنیاد پررپورٹ لی جا رہی ہے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button