حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ڈپٹی کمشنر محمد ارشدنے مصنو عی منگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی بہتر بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں
ٹوبہ ٹیک سنگھ( محمد آصف حسین رانا سے) ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے مصنو عی منگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا دورہ کریں، پرائس لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ماہ اکتوبر کے دوران1706گراں فروشوں کے چالان کرکے ان پر29لاکھ 5 سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 40گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ماہ اکتوبر کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر17 ہزار 288 دکانوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی، اس دوران1706 دکاندار گراں فروشی، ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد ارشد بھدر نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹوں کا دورہ کریں مقرر کردہ نرخوں پر اشیائ خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button