یوم زکوٰة کے سلسلہ میں رضا کارانہ ادائیگی کی تر غیبی آگاہی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی

جس کے قیادت محمدعادل رشید نے کی،انہوں نے عوامی نمائندگان زمیندار کاروباری طبقہ اور مخیر حضرات سے اپیل کی
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے) ایڈ منسٹریٹر زکوٰة پنجاب کی ہدایت کے مطابق محکمہ زکوٰة وعشر پنجاب کے پروگرام کی روشنی میں محکمہ زکوٰة ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام یوم زکوٰة کے سلسلہ میں رضا کارانہ ادائیگی کی تر غیبی آگاہی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی جس کے قیادت محمدعادل رشید نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے فیلڈ اور آفس سٹاف کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ فیلڈ زکلرکس اپنے اپنے حلقہ کے چیئرمین زکوٰة کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو اس سلسلہ میںآگاہ کریںاور اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا جائے ۔ انہوں نے عوامی نمائندگان زمیندار کاروباری طبقہ صاحب ثروت اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ زکوٰة کی ادائیگی کی وقت معاشرہ میں غریب نادار، یتیم اور بیوہ خواتین کی مددکیلئے اپنادینی فریضہ سمجھتے ہوئے محکمہ زکوٰة کے دئیے گے درج ذیل اکاونٹس میں عطیات جمع کراکر اپنا حق ادا کریں بعدازاں زکوٰة آگاہی مہم کے سلسلہ میںمحمد عادل رشید ،آڈٹ آفیسر نے باقاعدہ ہر شعبہ زندگی کے مختلف طبقات وکلاء ، تاجر علماے کرام اور مخیر حضرات سے فرداََ فرداََ ملاقات کر کے اس پیغام کی افادیت اور تعاون کرنے کی اپیل کی۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button