سالگرہ کے پیغامات سے بچوں کی زندگی میں ایک خاص مقام پیدا ہوتا ہے، وحید انور کوکب ایڈووکیٹ

تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا تعلیمی مید ان میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ایک تعلیم کی پختہ بنیا د کی اشد ضرورت ہوتی ہے
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد آصف حسین رانا سے) تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا تعلیمی مید ان میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ایک تعلیم کی پختہ بنیا د کی اشد ضرورت ہوتی ہے یہ بات دی ایمبیسیڈر سکول کے سرپرست اعلیٰ میاں وحید انور کوکب ایڈووکیٹ نے طالب علم محمد حیان کاشف کی ادارہ ہذا میں منعقدہ ایک سالگر ہ کی تقریب کے دوران کہی۔اس موقع پر ادارہ کے اساتزہ کرام سمیت ہونہار بچوں نے بھی بھر پور شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ سالگرہ مبارک کے پیغامات سے بچوں کی زندگی میں ایک خاص مقام پیدا ہوتا ہے بلکہ ا ن سے ہمارا تعلق بہت قریبی اور گہرا ہوتا ہے سالگرہ کی تقریب خوبصورت سے پیغام ہیں۔دی ایمبیسیڈر سکول کے سرپرست اعلیٰ و ممتاز قانون دان میاں وحید انور کوکب ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ایک دوسرے کی زندگیوں خوشیاں بکھرئیں آپ کے لئے کافی اچھی ثابت ہوگی۔ اس موقع پر محمد حیان کاشف نے اپنے ادارہ کے سربراہان، پرنسپل اور اساتزہ کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ابتدائی تعلیم میں بہت کچھ ملا بلکہ میری زندگی کو اپنے پیار اور محبت سے روشن کرنے میں میرے انچارج صاحبان کا ایک کلیدی کردار ہے۔ تقریب کے اختتام پر اساتزہ کرام سمیت ہونہار بچوں نے محمد حیان کاشف کی پانچوئیں سالگرہ کا کیک کاٹا اور پھولوں کے تحائف دیئے ۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button