ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس

کاشتکاروں کو سستی اور معیاری زرعی ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انکے دیگر مسائل کے فوری حل کیلئے کو ئی کسر ا ٹھانہ رکھی جائے
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے)ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کو سستی اور معیاری زرعی ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انکے دیگر مسائل کے فوری حل کیلئے کو ئی کسر ا ٹھانہ رکھی جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ضمیر حسین ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اسلم،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہباز انصاری ، ممبران ایڈوائزری کمیٹی میاں امتیاز احمد ، جاوید ریاض چوہدری ،میاں محمد طاہر ،چوہدری مدثر احمد،ضلعی چیئرمین ایگری کلچر اتھارٹی،کمرشل بنکوں کے نمائندگان سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے ڈسٹرکٹ ایگریکلچر افسران سے کہا ہے کہ امسال گندم کی بہتر پیداوار کیلئے کسانوں کو ہدایت و آگاہی فراہم کرنے میں ہر ممکن مدد فراہم کریں اور غیر معیار ی کھاد،زرعی ادویات کی فروخت اور مصنوعی قلت پید ا کرنے والے کھاد ڈیلروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ضلع میں کاشتکاروں کی فلاح وبہبود میں اضافہ کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات پر عملدرآمد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اس ضمن میں کسانوں کی تجاویز کو بھی مقدم رکھیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button