ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس

شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے پیش نظر کمرشل بلڈنگز کا سیٹ بیک ایریا بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے)ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے پیش نظر کمرشل بلڈنگز کا سیٹ بیک ایریا بڑھانے کی ضرورت ہے۔ کمرشل سرگرمیوں کیلئے اے کیٹگری کی شاہراہوں کی دوبارہ درجہ بندی کی جائے۔اجلاس میں شہر کے ایریاز میں تعمیر ہونیوالی کمرشل بلڈنگز کے نقشے بھی منظوری کیلئے پیش کئے گئے۔اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل انور بیگ ،ایکسین پبلک ہیلتھ ا نجیئرنگ چوہدری شبیر حسین ،ڈی ای او انڈسٹریز میاں محمد عرفان،ایکسین بلڈنگ محمد اعجاز احمد،ایس ڈی او ہائی وے محمد نعمان ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہباز انصاری، ممبران کمیٹی میاں امتیاز احمد ،میاں خالد حسین سمیت محکمہ ٹریفک پولیس ودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی نے کمرشل بلڈنگز کے ڈیزائن کی منظوری کیلئے رکھے گئے کیسسز میں نجی ہسپتالوں، پٹرول پمپس، میرج ہالز کے نقشے شامل تھے ۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button