بحریہ فائونڈیشن کالج کے طلبا و طالبات نے کلچرل شو،پی ٹی شو اور ٹیبلو ز بھی پیش کئے

ڈپٹی کمشنر نے سالانہ سپورٹس مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات اور منتظمین میں انعامات تقسیم کئے
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے)ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے بحریہ فائونڈیشن کالج کے سپورٹس گالہ کی سالانہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سپورٹس گالہ کا آغاز روایتی شمع کو روشن کر کے کیا گیا اوراس موقع پر رنگ برنگے غبارے اور کبوتر ہوا میں چھوڑے گئے۔ طلبا و طالبات نے کلچرل شو،پی ٹی شو اور ٹیبلو ز بھی پیش کئے۔اس موقع پر چاٹی ریس اور دوڑ کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے سپورٹس گالہ میں شرکت کرنیوالے طلبا و طالبات کی کارکردگی کو بہت سراہا اور منتظمین کو پروگرام کے بہترین انعقاد پر مبارکباد دی۔ ڈپٹی کمشنر نے سالانہ سپورٹس مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات اور منتظمین میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نئی نسل ہمارا اثاثہ ہیں انہیں ذہنی و جسمانی طور پر مستقبل کے مشکل چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے صحت مندانہ سرگرمیوں میں شمولیت کے مواقع فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میاں طاہر محمود ،پرنسپل مس ارم ناز،عابد حنیف سینئر صحافی سلطان محمود سدھو ،طلباء و طالبات اساٹذہ کرام سمیت والدین بھی موجود تھے۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button