ایم اے فاونڈیشن کے زیر اہتمام 1روزہ فری آئی کیمپ النور ہسپتال میں لگایا جائے گا

جس میں پاکستان کے نام وار ڈاکٹرز ڈاکٹرسید محمد جہانگیر اورڈاکٹر محمد ریاض احمد مریضوں کا فری چیک اپ کریں گے
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے)ایم اے فاونڈیشن کی چیئر پرسن نگہت انور کے زیر اہتمام 1روزہ فری آئی کیمپ النور ہسپتال کینال روڑ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لگایا جائے گا جس میں پاکستان کے نام وار ڈاکٹرز ڈاکٹرسید محمد جہانگیر ( آئی اسپیشلسٹ) لاہور اورڈاکٹر محمد ریاض احمد ( آئی اسپیشلسٹ) لاہور مریضوں کا فری چیک اپ کریں گے اور ان میں مفت ادویات اور عینکیں تقسیم کی جائیں گی، ایم اے فاونڈیشن کی چیئر پرسن نگہت انور کا کہنا تھا کہ فری آئی کیمپ کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں آگاہی دینے کے علاوہ آنکھوں کے مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں میں علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی ہے، بروقت اور درست آنکھوں کا علاج نہ ہونے سے بینائی بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔پاکستان میں بہت سے لوگ بصری امراض کا شکار ہیں اور یہ مرض ایسے ہیں جنہیں روکا جاسکتا ہے لیکن ہماری عدم توجہی، لاپرواہی اور لاعلمی کی وجہ سے یہ سنگین صورتحال اختیار کر لیتے ہیں۔اسی لیے عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ فری چیک اپ کے لیے ایم اے فاونڈیشن کی چیئر پرسن یا کسی بھی ایم اے فاونڈیشن کے ممبر سے رابطہ کر کے ٹائم لیا جاسکتا ہے ۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button