ایم اے فاونڈیشن کے زیر اہتمام اولڈ ایج ہوم میں بزرگوں میں گرم کپڑے اور کھانا تقسیم کیا

اس موقع پر رائے عبدالشکور مارتھ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر آفیسر ،عبدالمطلب ، محمد آصف حسین رانا (جرنلسٹ )و دیگر نے شرکت کی
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے) ایم اے فاونڈیشن کی چیئر پرسن میڈم نگہت انوار نے اولڈ ایج ہوم ( عافیت )کا وزٹ کیاجس میں ایم اے فاونڈیشن کی چیئر پرسن میڈم نگہت انوار نے بزرگوں میں گرم کپڑے اورکھانے تقسیم کی تقریب کا اہتمام کیا اس موقع پر میڈم نگہت انوار کا کہنا تھا کہ آج بزرگوں کو دیکھ کر مجھے اپنے والدین کی یاد آگی اور میں اللہ تعالی کی بہت شکر گزار ہوں جس نے مجھے بزرگوں کی خدمت کے لیے بھیجا اور مجھے ان بزرگوں سے دعائیں لینے کے لیے بھیجا اور میرا یہ پیغام ہے نوجوان نسل سے اپنے والدین سے پیار کریں ان سے شفقت سے پیش آئیں جس طرح انہوں نے آپ کو بچپن میں پیار دیا اور خدارا اپنے والدین کی خدمت ضرور کریں اگر والدین سے کوئی غلطی ہو بھی جائے اسے درگزر کریں والدین کبھی بھی اولاد کے بارے برا نہیں سوچتے اور میں شکرگزار ہوں اپنی فیملی اور ایم فاونڈیشن کے تمام ممبران کا جن کی وجہ سے آج مجھے بزرگوں کے چہرے پر خوشی دیکھنے کو ملی، اس موقع پر رائے عبدالشکور مارتھ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر آفیسر بیت المال ٹوبہ ،عبدالمطلب سوشل ویلفیر آفیسر، ممبران ایم اے فاونڈیشن ثانیہ صاحبہ ، انور جیلانی ، محمد آصف حسین رانا (جرنلسٹ ) ،صحافی محمد عمران اسلم و دیگر نے بھرپور شرکت کی ، اس موقع پر محمد آصف حسین رانا کا کہنا تھا کہ آج کے اس مشکل ترین دور میں جہاں لوگوں کو اپنی اپنی پڑی ہے جہان بھائی بھائی کی خیریت دریافت نہیں کرتا وہاں میں نے غریبوں کی مدد کرتے ہوئے اگر کسی مسیحا کو دیکھا ہے تو وہ میڈم نگہت انوار ہیں جو کسی لالچ کے بغیر غریبوں اور بے سہارا لوگوں کا سہارا بن رہی ہیں پروگرام کے اختتام پر ملکی سلامتی اور امن کے لیے دعابھی مانگی گیں۔

مکمل پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button